ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس سے بی جے پی میں گئے ٹام وڈکن، کہاایئراسٹرائک کے ثبوت مانگنا برداشت نہیں

کانگریس سے بی جے پی میں گئے ٹام وڈکن، کہاایئراسٹرائک کے ثبوت مانگنا برداشت نہیں

Thu, 14 Mar 2019 23:11:52    S.O. News Service

تروینت پورم، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔کیرل میں کانگریس کے بڑے چہرے ٹام وڈکن نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھام لیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے ٹام وڈکن نے کہا کہ حال ہی میں جس طرح ایئراسٹرائک کے بعد فوج پر سوال کھڑے کئے گئے، اس سے وہ کافی دکھی ہیں،یہی وجہ ہے کہ وہ اب کانگریس کو چھوڑ کربھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کی موجودگی میں ٹام وڈکن نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد جس طرح کانگریس نے سوال کھڑے کئے اس سے وہ کافی ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا رخ ملک کے خلاف ہوتا جا رہا تھا، اس لئے انہوں نے چھوڑنے کی ٹھانی۔وڈکن بولے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی کی پالیسی سے کافی متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے اس دوران بی جے پی صدر امت شاہ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اب بات نظریے کی نہیں بلکہ حب وطن کی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں نے 20 سال تک کانگریس کے لئے کام کیا، لیکن آج بھاری دل سے پارٹی کو الوداع کہہ رہا ہوں۔آپ کو بتا دیں کہ ٹام وڈکن میڈیا میں کانگریس کے بڑے چہرے رہے ہیں اور بہت پریس کانفرنس، ٹی وی ڈبیٹ میں کانگریس کا موقف رکھتے آئے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اب بھی وہ کانگریس کے قومی ترجمان اور سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تھے۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں ابھی اس بات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ٹام وڈکن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آخری ری ٹوئٹ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا ہے،وڈکن نے پرینکا کا پہلا ٹویٹ ہی ری ٹوئٹ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ جمعرات کو ہی مغربی بنگال میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک بڑی کامیابی ملی۔بنگال میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ارجن سنگھ نے بھی بی جے پی جوائن کی،اسے ممتا بنرجی کے لئے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔


Share: